5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
Sindh Government Holiday
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری 2025 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) کی طرف سے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔

واضھ رہے کہ یہ تعطیل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دی گئی ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے جو بھارتی تسلط کے تحت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس دن کو کشمیریوں کے ساتھ بھرپور حمایت اور ہمدردی کے طور پر منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس میں 5 فروری کی تعطیل بھی شامل ہے۔

5 فروری کو پورے ملک میں کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن مختلف تقریبات اور مظاہروں کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے آواز بھی اٹھائی جائے گی۔

سندھ حکومت کا یہ اقدم کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپور حمایت کو ظاہر کرتا ہے اور پورے صوبے میں ایک نیا عزم اور جذبہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔