پاکستان میں شب برات کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ شب برات 13 فروری (بروز جمعرات) کو ہوگی
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے شعبان المعظم کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ شب برات 13 فروری (بروز جمعرات) کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا، کوئٹہ اور تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ عبد الخبیر آزاد نے ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں ملک کی سلامتی، فلسطینی بھائیوں کے لئے دعائیں کی گئیں، اور ساتھ ہی باران رحمت کی دعا بھی کی گئی تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بارشوں کا آغاز ہو۔ اس اعلان کے ساتھ شب برات کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا، جو مسلمان عبادت اور دعاؤں کا خصوصی دن ہوتا ہے۔