
واضح رہے کہ یہ فیصلہ سنگجانی جلسہ کیس سے متعلق تھا، جس میں اعظم سواتی پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ راوالپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں بینچ نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی اور ضمانت کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی اس وقت تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے کے تحت قید ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سواتی کی 8 مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔
اس موقع پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر راجہ نوید نے سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی تھی، تاہم عدالت نے ان کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے رہائی کے احکام جاری کیے تھے۔
ذہن نشین رہے کہ سنگانی جلسہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دیگر سینئر قیادت پر بھی کافی سنگین مقدمات درج ہیں،جن کے تحت پی ٹی آئی کے بہت سے رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا۔