
ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس ائیرپورٹ سے شہر جانے کا 15 روز کا پرمٹ ہے۔ امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئی تھی۔
یاد رہے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ لڑکے نے امریکی خاتون کو محبت کا جھانسا دے کر پاکستان بلایا اور فرار ہوگیا تھا۔
امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیا اینڈریو رابنسن شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے، جو کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی۔
کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو ایک ماہ کا سیاحتی ویزا جاری کیا گیا تھا تاہم خاتون جب کراچی پہنچی تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے تھے کہ ان کے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ انکے بیٹے سے عمر میں تقریباً دگنی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے۔