آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

January, 29 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا (کے پی کے) اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ڈی جی ایف آئی اے کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کے لیے پولیس سروس کے منجھے ہوئے افسر کو تعینات کیا جائے۔