ان کی وفات کی خبر سن کر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر اطلاعات نے گہرے دکھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور معروف صحافی جاوید شہزاد اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث خالقِ حقیقی سے جاملے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انکی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے مقامی قبرستان چوہڑ چوک راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر افسوس ک اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا،انہوں نے جاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم کی پاکستان کی صحافت اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا اور ہمیشہ یاد کیا جائے گا،سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیلِ دے۔