تفصیلات کے مطابق چور ریسٹورنٹ کے فریزر سے ڈیڑھ من (تقریباً 60 کلوگرام) چکن پکوڑے اور 25 کلوگرام مچھلی لیکر فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں 10 کلوگرام رائتہ اور 4 کلوگرام سلاد بھی چوری کی گئی اشیاء میں شامل ہیں۔ریسٹورنٹ مالک کی شکایت پر تھانہ اروپ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق چوروں نے ریسٹورنٹ کے تالے توڑ کر فریزر سے سامان نکالا اور فرار ہو گئے،فی الحال ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے،جس سے مقامی تاجروں اور رہائشیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ اس قسم کی وارداتوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
دوسری جانب ریسٹورنٹ مالک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی اس واردات سے انہیں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔