وزیراعظم کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہے
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔

دوسری جانب مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ پاکستان کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں کمی ترقی کی نوید ہے، معاشی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ نے بحالی میں اہم کردار ادا کیا، قانون و انصاف کے لیے مضبوط بنیادیں رکھنے کے لیے معیشت کا استحکام کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں