حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
January, 9 2025
اسلام آباد:(سنو نیوز) سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار افراد کو فریضہ حج ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، اس اضافی کوٹے کے لیے درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، اس مرتبہ درخواستوں پر قرعہ اندازی کے بجائے "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر حج ٹکٹ کنفرم کیا جائے گا۔ اس طریقہ کار کا مقصد زیادہ شفافیت اور تیز تر عمل یقینی بنانا ہے۔ وزارت کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 دن مختص کیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
پہلے مرحلے میں سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تاہم اب باقی ماندہ کوٹے کو پر کرنے کے لیے نئی درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مرحلے میں بھی تمام عمل شفاف رکھا جائے گا اور درخواست دہندگان کو بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام سرکاری اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کا موقع فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025