پی ٹی آئی کی عمران خان سے ملاقات کی کوششیں تیز
January, 9 2025
اسلام آباد:(سنو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے سرگرم ہیں، تاہم حکومتی رویے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ ملاقات ممکن بنائی جا سکے۔
فیصل چوہدری کے مطابق، پارٹی رہنما عمر ایوب کی ہدایات پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل عمران خان سے مشورہ ضروری ہے، اس لیے ملاقات کے لیے درخواست کی گئی ہے۔ جیل حکام سے کہا گیا کہ ملاقات کا انتظام کیا جائے، لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
دوسری جانب عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے لیے تین اہم مطالبات ہیں: 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام، گرفتار کارکنوں کی رہائی، اور عمران خان سے ملاقات۔ انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل کا حوالہ دے کر ملاقات سے انکار کیا جا رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ ان کے بقول، اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو ملاقات کو یقینی بنایا جائے۔
حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے بھی پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات نہ کرانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وعدہ کیا جاتا ہے تو اسے پورا کرنا ضروری ہے تاکہ فریقین کے درمیان اعتماد بحال ہو سکے۔
پی ٹی آئی کی قیادت ملاقات کو اہم قرار دے رہی ہے اور حکومتی رویے کو مذاکراتی عمل کے لیے رکاوٹ سمجھتی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں فریقین کے درمیان رابطے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025