ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 313 کارکن ضمانتوں پر رہا
26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 313 کارکن ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)/ فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 313 کارکن ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہا ہونے والوں کی کل تعداد 547 ہوگئی۔ 300 سے زائد کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز آج راولپنڈی اور اسلام آباد کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالتوں میں ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر صوبے کے سیاحتی مقامات پر رہائش پذیر نوجوانوں کو قرضہ حسنہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر نوجوانوں کو سیاحت کے فروغ میں شامل کر رہے ہیں، سیاحتی علاقوں میں نوجوانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کالام، سوات، کمراٹ، دیر اَپر، لڑم ٹاپ، دیر لوئر، اَپر چترال، لوئر چترال، گلیات، ایبٹ آباد، کاغان اور مانسہرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

زاہد چن زیب نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھر کے ساتھ سیاحوں کے لیے کمرے تعمیر کریں گے۔ تعمیر یا تزئین و آرائش کے لیے 30 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 جنوری ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں