پاکستان میں کمپنی سٹار لنک رجسٹرڈ ؟ وزیر مملکت آئی ٹی نے بتا دیا
وزیر مملکت برائے انفارمیشن نے سیٹلائٹ پر انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی سٹار لنک کی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کر دی
امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹار لنک/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن نے سیٹلائٹ پر انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی سٹار لنک کی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کے بعد خلائی بورڈ اتھارٹی مختلف تکنیکی پہلوؤں پر غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے اسٹار لنک کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ ایک ریگولیٹری نظام پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ اسٹار لنک سمیت زمینی مدار (ایل ای او) کی تمام سیٹلائٹ ’تمام بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے کھلی رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹار لنک مقامی فریکوئنسیز میں مسائل پیدا کر سکتی ہے جس کے جائزے کے لیے ایک جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایلون مسک کی جانب سے اس تصدیق کے بعد سامنے آئی کہ وہ پاکستان میں اسٹار لنک سروسز لانچ کرنے کے لیے اسلام آباد کی منظوری کے منتظر ہیں۔

ایلون مسک نے یہ تصدیق ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایکس پر ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی تھی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں