تفصیلات کے مطابق عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری ان کی گاڑی میں جا کر مکمل کی۔ انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔ تحریری حکم میں عدالت نے بتایا کہ ملزمان محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
نیب کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس اور غیر قانونی فوائد حاصل کیے۔ عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل بے گناہ ہیں اور الزامات بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔