سمجھتا ہوں عمران خان کی رہائی کا وقت آگیا: حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کی رہائی کا وقت آگیا، وہ قانونی طور پر تمام مقدمات کا سامنا کر کے باہر آئیں گے
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کی رہائی کا وقت آگیا، وہ قانونی طور پر تمام مقدمات کا سامنا کر کے باہر آئیں گے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی کی رہائی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن تو نہیں ہے لیکن وہ قانونی طور پر تمام مقدمات کا سامنا کر کے باہر آئیں گے کیوں کہ بانی کے خلاف اب کوئی کیس نہیں بچا۔

حامد رضا کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر اس کی تردید کرتا ہوں کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی عمران خان کی اس طرح کی کوئی ہدایات ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جب عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو مذاکرات کس چیز پر کریں۔