عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر گئیں

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں
January, 7 2025
لندن: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو کیپ ٹاؤن کے ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جمائما گولڈ اسمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمائما اپنے دو بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں موجود تھیں۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025