نوجوانوں کو بزنس کیلئے 3 کروڑ تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو نئے بزنس کیلئے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوجوانوں کو بزنس کیلئے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
ملتان: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو نئے بزنس کیلئے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالر شپ پروگرام کو 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے اگلے سال سے مزید 20 ہزار ہونہار سکالر شپ بڑھانے، نوجوانوں کیلئے نئے بزنس اور سٹارٹ اپس کیلئے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ ای بائیکس دینے، پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، چین میں کمسن بچوں کو آر ٹی فیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ کر حیرت ہوئی، ہم اپنے بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس، روبوٹک اور دیگر جدید آئی ٹی کے علوم سکھائیں گے، بچوں کو لون دینگے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں، کاروبار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کلچر کو ای وہیکل کی طرف منتقل کر رہے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں، اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی، ایڈمیشن لینا بچوں کا کام اور فیس ادا کرنا میری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد بچوں کیلئے لیپ ٹاپ بھی لا رہی ہوں جس کیلئے لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آ چکی ہے، نوجوانوں کو ان کی خواہش کے مطابق انٹر نیشنل سکالر شپ دیں گے، بچوں کو کہتی ہوں کہ سکون سے پڑھو فیس میری ذمہ داری ہے، سکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دئیے، کسی سے نہیں پوچھا کہ اسکا کس جماعت سے تعلق ہے، ماں کے لئے سارے بچے برابر ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میں ہونہار سکالر شپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے تو بچوں کو کیوں نہیں دئیے، بچے فخر سے سر اٹھا کر سکالر شپ لیں، یہ انکا حق ہے، بطور ماں جانتی ہوں کہ سکالرشپ ملنے پر والدین کتنے خوش ہوتے ہیں، نوجوان ملک کے خلاف نہ لڑنے کا عہد کریں۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں