نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کر رہے ہیں/ فائل فوٹو
January, 3 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، انٹیلی جینس ایجنسیوں کے سربراہان، ڈی جی ایف آئی اے بھی نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی 2021 کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور کاجائزہ لے گی۔ اپیکس کمیٹی امن و امان سے متعلق نئے سال کے اہداف اور اسٹریٹیجیز کا تعین بھی کرے گی۔
ضرور پڑھیں

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025

عمران خان نے کسی سے مذاکرات کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا: علی امین گنڈاپور
April, 4 2025

بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیا ٹیرف کیا ہو گا؟ تفصیل سامنے آگئی
April, 3 2025

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی کو چھو گئی
April, 3 2025