عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی،مولانا فضل الرحمان
December, 1 2024
خان پور:(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ پاکستان کی عدالت کرے گی، ٹرمپ یا کسی بیرونی شخصیت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت بالکل بھی نہیں کرتا،موجودہ حالات میں گورنر راج کی ضرورت نہیں اور ایسے حالات بھی نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے ان کی مذمت کی اور کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی عائد نہیں لگنی چاہیے،کسی سیاسی جماعت کے خاتمے یا پابندی کے حق میں نہیں ہیں، کیونکہ جمہوریت میں ہر جماعت کو اپنا کردار ادا کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نجومی نہیں ہیں جو حکومت کی مدت کے بارے میں پیش گوئی کریں۔
ضرور پڑھیں
آئندہ برس یکم رمضان کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
October, 25 2025
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025
بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025
تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025