وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہم نے متبادل جگہ دی مگر وہ نہیں مانے، علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو اینٹیں اور پتھر بھی مارے گئے، خیبرپختونخوا حکومت نے اسلحہ سے لیس ہو کر اسلام آباد پر حملہ کیا، یہ چند لوگ صوبے میں شرپسندی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد پر پی ٹی آئی کا تیسرا حملہ ناکام بنایا۔ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی جس طرح بھاگے اس کی مثال نہیں ملتی، دنیا کی تاریخ میں اس طرح بھاگنے کی مثال نہیں ملے گی، بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپور کے ساتھ فرار ہوئیں، علی امین گنڈاپور نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، یہ پہاڑوں کو عبور کرکے فرار ہوئے، تیسرا حملہ ناکام بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔