موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری
Today is the last day for relief in issuance of motorcycle license.
لاہور: (سنو نیوز) موٹر سائیکل لائسنس سے محروم نوجوان کے لئے اچھی خبر آگئی۔ موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا آج اخری دن ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ہی روز میں لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے والوں کیلئے 30 نومبر آج اخری تاریخ ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک  مرزا فاران بیگ نے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 8 لاکھ 20 ہزار  سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس پورٹل کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، آج 30 نومبر کے بعد موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس کے اجرا میں 42 دن کی مدت ختم ہوگئی، کل سے 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا، موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے آج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، یکم دسمبر سے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن پورے کرنے ہوں گے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی شہری صرف اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے،  انتظار اور قطار سے بچنے کے لیے لائسنس سینٹرز 24 گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہری خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹر ،آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ حاصل کریں، بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔