وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم
Directorate of Education has issued a notification to end the holiday on Saturday in federally run educational institutions.
اسلام آباد: (سنو نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز تعطیل ختم کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبہ کی تعلیم میں حرج ہوا، تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا، نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہوگا۔

نئے نوٹیفیکیشن کے بعد تعلیمی ایام بڑھ کو 6 ہوگئے ہیں۔ ہفتے کے روز کی تعطیل کے خاتمے کا فیصلہ دارالحکومت میں مسلسل سیاسی سرگرمیوں اور اس کے نتیجے میں طالبہ و طالبات کے تعلیمی حرج کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے اسکول 28 نومبر سے دوبارہ کھول گئے ہیں۔