پنجاب:بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 33 کے تقرر و تبادلے
Punjab government has appointed and transferred 33 officers in the bureaucracy
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھا ڑکرتے ہوئے 33 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔

چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سمیرا صمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کریں گی، ان کی جگہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سلمان اعجاز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں جبکہ محمد شاہد کو سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا۔

ضمیر حسین کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب،تقرری کے منتظر محمد ارشد منظور کو ایڈیشنل سیکرٹری کامرس، محمد اکرام ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات، ندیم اختر کو ڈی جی پی ایچ اے ساہیوال تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات اشفاق الرحمن کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نعیم اللہ بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات، وسیم عباس کو ڈائریکٹر (ایڈمن) گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ، شبیر حسین چیمہ کو ڈائریکٹر اسٹیٹ محکمہ اوقاف تعینات کیا گیا جبکہ محمد اسلم شاہد کی خدمات پی آئی ای ایم اے کے سپرد کر دی گئیں۔ مدیحہ طاہر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ،تقرری کی منتظر عاصمہ اعجاز کو ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، روبینہ کوثر کو ایڈیشنل سیکرٹری ایچ یو ڈی ،احسان الحق کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر، تقرری کے منتظر نوید عالم کو اے سی ڈی جی خان، رافیہ قیوم کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، عبدالجبار کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، عثمان منیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی، منور حسین کو اے سی بہاولپور ،تنویر مرتضیٰ کو اے سی کنسولیڈیشن بہاولپور، محمد عاطف کو ڈپٹی سیکرٹری ماحولیات،ضیغم نواز کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ،مرزا ولید کو ڈائریکٹر پی ایف ایس اے ، تقرری کی منتظر ثانیہ شفیع کو ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس راولپنڈی، محسن اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ،ظفر حسن کو ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس، عبدالقدیر اے ڈی سی بھکر، محمد اعجاز کو ڈپٹی سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی کوتعینات کر دیا گیا۔

جبکہ اے ڈی سی خوشاب خالد عباس سے عہدہ واپس لے کر محکمہ ایس اینڈ جی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ کامران افضل کو اے ڈی سی خوشاب کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ، سیکرٹری صحت پنجاب نادیہ ثاقب کو سیکرٹری پاپولیشن ویلفئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔