اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
Earthquake tremors in Islamabad, Khyber Pakhtunkhwa and Azad Kashmir
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پشاور، سوات، مانسہرہ اور ان کے مضافاتی علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرد ونواح، بٹگرام اور لوئر دیر میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئےسوات مالاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر پناہ لی۔
 
زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں معلومات:
 
 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.2 ریکارڈ کی گئی۔ اس قدرتی آفت کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
 
شہریوں میں خوف و ہراس کی کیفیت:
 
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مختلف شہروں میں لوگ فوری طور پر کھلے میدانوں اور سڑکوں پر جمع ہو گئے، تاکہ ممکنہ آفٹر شاکس سے محفوظ رہ سکیں۔
 
حکومتی اداروں کی ہدایات:
 
حکومتی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے متحرک ہیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
 
نقصان کی ابتدائی اطلاعات:
 
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن حکام مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
 
 عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زلزلے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ جگہوں پر رہیں۔
 
زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو الرٹ رہنے کی تلقین کی ہے۔