لاہور بورڈ نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی
Lahore Board has provided online application to the students for correctness of name, parentage and date of birth on certificates sitting at home
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے طلبہ کو گھر بیٹھے اسناد پر نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش کی درستگی کے لیے آن لائن درخواست فراہم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کر دیا جس کے بعد ہزاروں امیدواروں کو کوائف کی درستگی کیلئے بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ اب اُمیدوار گھر بیٹھے اسناد پر نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش کی درستگی کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گا۔

پہلے امیدواروں کو مینول طریقہ کار سے درخواست جمع کرانے کے لیے ایجنٹ مافیا کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ نگران حکومت میں اسناد کی تصدیق کو بھی آن لائن کر دیا گیا تھا جس سے امیدواروں کا وقت ضائع ہونے سے بچا۔

سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے اسناد میں کیو آر کوڈ کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے اصل اور نقل کی تصدیق آسان ہوگی۔ کیو آر کوڈ لگانے سے بورڈ کو صفحات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔