سینئر صحافی مطیع اللہ جان گرفتار، تھانے منتقل

November, 28 2024
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کر کے مارگلہ تھانے منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مطیع اللّٰہ جان کو گرفتار کر کے تھانہ مارگلہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹ کی طرف سے مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مطیع اللہ جان کی گاڑی کو 28 نومبر کی رات اسلام آباد ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوگئے۔
گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ ملزم نشے میں تھا۔ مطیع اللہ جان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025