سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں کونسی تبدیلیاں کی گئیں؟
لاہور: (سنو نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اس بل کے تحت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھ کر 34 ہو جائے گئی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں تبدیلی تجویز کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی چیف جسٹس،  سینیئر ترین جج اور آئینی بنچ کے سینیئر ترین جج پر مشتمل ہوگی، جب تک آئینی بنچ کا سینئیر ترین جج نامزد نہیں ہوگا تب تک کمیٹی چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج پر مشتمل ہوگی، اگر چیف جسٹس اور سینئیر ترین جج آئینی بنچ کا حصہ بن جاتے ہیں تو آئینی بنچ کا اگلا سینیئر ترین جج کمیٹی کا رکن ہوگا، اگر کوئی رکن کمیٹی میں شمولیت سے انکار کرتا ہے تو چیف جسٹس سپریم کورٹ یا آئینی بنچ کے کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں ۔

اس بل کے نافذالعمل ہونے کے فوراً بعد کمیٹی اپنا اجلاس بلا کر اپنے کام کرنے کا طریقہ کار خود طے کرے گی، اگر کوئی کیس درخواست، اپیل، نظرثانی کی درخواست یا کوئی معاملہ آئینی بنچ یا سپریم کورٹ کے عام بنچ میں سے کسی ایک کے پاس جانے کا سوال اٹھے تو کمیٹی اسے کسی بنچ کو بھجوانے کا زبانی حکم دے گی۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آئینی بنچوں کو انتظامی سپورٹ مہیا کرنے کے پابند ہوں گے، جج کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بنچوں میں نامزدگی تمام صوبوں سے یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی آئینی بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل لارجر آئینی بنچ میں ایک مہینے کے اندر اندر دائر کی جا سکے گی۔

آئین کے آرٹیکل 184/ 3 کے تحت موجودہ تمام اپیلیں بھی آئینی بنچز کو منتقل کر دی جائیں گی، ترمیم کے تحت سپریم کورٹ میں پہلے دائر ہونے والی درخواست پہلے سنی جائے گی اور بعد میں دائر ہونے والی درخواست کو بعد میں نمٹایا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے ہر کیس کی ریکارڈنگ کی جائے گی اور ٹرانسکرپٹ بھی تیار کی جائے گی، مقدمے کی سماعت کی کاپی 50 روپے فی صفحہ کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں