پیٹرول 30 روپے فی لٹر سستا کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
Amir Jamaat-e-Islami Hafiz Naeem-ur-Rehman has said in his statement
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے اس لیے فوری طور پر پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے جو ناجائز ٹیکس ہے، اگر پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کیا جانے والا ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

یاد رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر 2024ء سے کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً ساڑھے 3 روپے کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا ہے، حتمی فیصلہ آج تک عالمی قیمتوں کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور ملکی سطح پر روپے کی قدر میں کچھ بہتری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.94 ▲ 0.57
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.80 ▼ 0.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.22 ▲ 1.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,712 ▼ 233
Gold 22K Per Tola 393,902 ▼ 213
Gold 21K Per Tola 375,998 ▼ 203
Gold 18K Per Tola 322,284 ▼ 174
Silver Per Tola 6,266 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▼ 4.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 ▲ 0.88
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں