پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
October, 29 2024
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر 2024ء سے کمی متوقع ہے،جس سے عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان بھی ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً ساڑھے 3 روپے کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا ہے،حتمی فیصلہ 31 اکتوبر تک عالمی قیمتوں کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور ملکی سطح پر روپے کی قدر میں کچھ بہتری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی ہے۔
ضرور پڑھیں
راکھی ساونت بہار کے وزیر اعلیٰ کی حرکت پر برس پڑیں
December, 17 2025
بنگلہ دیش کا پاکستانی طلبہ کے لیے میڈیکل نشستیں مختص کر نے کا فیصلہ
December, 17 2025
ٹریفک وارڈنز کے پروموشن سٹرکچر کیلئے لائحہ عمل کی منظوری
December, 16 2025
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری
December, 15 2025