
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ویرات کوہلی بارے میں عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'ویرات کوہلی ایک آل راؤنڈر بلےباز ہیں، اچھا بیٹسمین بننے کے لیے 3 چیزیں چاہئیں، ایک ٹیکنیک اور دوسرا ٹیلنٹ۔
عمران خان بولے کہ ویرات کوہلی اپنے اسٹروکس ناپ تول کر کھیلتے ہیں، ایسے ہی بلاوجہ بلا گھوماتے نہیں رہتے، ہٹنگ نہیں کرتے، اسٹروک پلے کرتے ہیں'۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 'تیسری چیز ٹمپرامنٹ ہے، ٹمپرامنٹ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی اننگز کو میچ کے دوران کیسے لے کرچلتے ہیں اور کیسے مینیج کرتے ہیں اور پھر آپ گیم پریشر کیسے لیتے ہیں اور اس پریشر میں کیسا پرفارم کرتے ہیں۔
عمران خان نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ویرات کوہلی کا جو ٹمپرامنٹ ہے، وہ پریشر میں بہت اچھا کھیلتے ہیں۔
سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے موازنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ 'یہ فیصلہ آنے والے چند برس میں ہی ہوگا کہ ان کا موازنہ کیسے ہوسکتا ہے'۔
عمران خان نے کہا کہ 'سچن کا کافی لمبا کریئر تھا اور انہوں نے طویل وقت تک بھارت کیلئے پرفارم کیا ہے، آئندہ 2، 3 برس بعد ہوسکتا ہے ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر سے بھی بہتر ہوجائیں'۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارت کے نمایاں کھلاڑی اور ورلڈکپ جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسرا ٹی20ورلڈ کپ جتانے میں بہت اہم اور بہترین کردار ادا کرنے کے بعد ٹی20 فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔