وزیراعظم کا اسلام کی خدمت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خراج تحسین
Prime Minister's tribute to Dr. Zakir Naik for his service to Islam
اسلام آباد:(سنو نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔
 
 وزیراعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص متعارف کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
 
وزیراعظم نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بڑے شوق سے سنتے ہیں، جو کہ انتہائی پرمغز اور اثر انگیز ہوتے ہیں۔ انہوں نے اسلام کو امن کا دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام کا صحیح پیغام دنیا تک پہنچا کر ایک اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ 
 
وزیراعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیٹے کی بھی تعریف کی جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہے۔
 
ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے 2006ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ہونے والی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ 1991 ءمیں پہلی بار پاکستان آئے تھے اور آج بھی اس دورے کی یادیں تازہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا کا واحد ملک قرار دیا جو اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے۔
 
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے اپنے مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کرنا ہے۔
 
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں