محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بلامقابلہ امیر بننے پر مبارکباد
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi congratulated Maulana Fazlur Rehman
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمان اور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

محسن  نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں، مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں