انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع
 income tax returns
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے رات گئے ٹیکس سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک گوشوارے جمع نہیں کروائے، اب وہ اس اقدام سے ٹیکس ریٹرن فائل کروا سکیں گے۔ اگرچہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے لیکن حکومت عام طور پر آخری تاریخ کو اکتوبر کے آخر تک اور کچھ معاملات میں اس سے بھی آگے بڑھا دیتی ہے۔

ایف بی آر حکام نے گزشتہ روز اس بار توسیع کے امکانات کو تاثر مسترد کر دیا تھا لیکن رات گئے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آخری تاریخ بڑھا کر 14 اکتوبر تک دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ تجارتی اداروں، ٹیکس بارز اور عام لوگوں کی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تاجروں نے پہلے آئیرس پورٹل کے مسائل کی وجہ سے آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

ایف بی آر کو 30 ستمبر 2024 تک تقریباً 36 لاکھ 60 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے 19 لاکھ 50 ہزار کے مقابلے میں 87.9 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ٹیکس سال(2023) کل 62 لاکھ 40 ہزار ریٹرن فائل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ملک میں زیرو ٹیکس فائلرز کے حوالے سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، جن کی تعداد ٹیکس سال 2023 میں کل انکم ٹیکس گوشواروں کے 68 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں