لوئر کوہستان:نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت تین افراد حادثے میں جاں بحق
Party Flag
لوئر کوہستان:(ویب ڈیسک) لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹوکے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق،جاں بحق ہونے والوں میںقاری عبدالمجید (نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ)، امان اللہ اورحیات محمد شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا،انتظامیہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

حادثے کی خبر کے بعد علاقے میں غم کی فضا چھا گئی اورجماعت اسلامی کے کارکنان اور مرحومین کے خاندانوں کے افراد میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

قاری عبدالمجید کی جماعت اسلامی کے ساتھ وابستگی اور ان کی خدمات کو جماعت کے ساتھیوں نے سراہا اور ان کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس بھی کیا۔