جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کے معاملے پر عدالت سے بڑی خبر
September, 30 2024
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کیلئے درخواست پر درخواستگزار سے ماضی کے چیف جسٹس صاحبان کا نوٹیفیکیشن طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ندیم شبلی ایڈووکیٹ کی جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کیلئے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے تیاری کے لیے عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے موقف اپنایا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار سے ماضی کے چیف جسٹس صاحبان کا نوٹیفیکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔