پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ آگیا
supreme court of pakistan
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس عقیل عباسی بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ تھے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا سنگل ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ بھی فیصلے کا حصہ ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھا۔

یاد رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 24 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل تھے۔