تونسہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب عقاب برآمد
Rare Birds
لاہور:(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کاا حکم جاری کر رکھا ہے جسس کے بعد متعلقہ محکمہ کافی متحرک نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقے میں کریک ڈاؤن  کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کیا گیا ہے،جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کاا تخمینہ 36 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہے۔

پنجاب وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نایاب عقاب برآمد کیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا مزید  کہنا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیاا ہے کہ وہ نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے،برآمد کیا جانے والا نایاب نسل کا عقاب جسمانی طور پر صحت مند ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہے،برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے محکمے کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں اور متعدد جانوروں اور پرندوں کا علاج کرا کے اُن کی جان بچالی گئی ہے۔  

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں