12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
September, 6 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 17 ستمبر بروز منگل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
یاد رہے کچھ روز قبل ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔
بعد ازاں، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025