چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
September, 6 2024
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری اشبا کامران کی چئیرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کر کے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، عدالت حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025