پنجاب میں عمران خان پر کتنے مقدمات درج؟ تفصیل سامنے آگئی
Picture of Imran Khan, Founder Chairman of Pakistan Tehreek-e-Insaf
لاہور:(سنو نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 48 مقدمات درج ہیں۔
 
 ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور نیب میں بھی مختلف انکوائریاں زیر التوا ہیں۔ یہ تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے سامنے پیش کی گئیں۔ جہاں پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور نیب نے اپنی رپورٹس عدالت میں جمع کروائیں۔
 
پنجاب کے اضلاع میں مقدمات کی تفصیلات:
 
لاہور میں 18 مقدمات
شیخوپورہ میں 7
گجرانوالہ میں 1
راولپنڈی میں 13
اٹک میں 2
فیصل آباد میں 5
سرگودھا اور میانوالی میں 1،1 مقدمہ درج ہے۔
 
اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کی انکوائریاں:
 
سرکاری وکیل کے مطابق، بانی پی ٹی آئی پر اینٹی کرپشن شیخوپورہ اور ڈی جی خان میں دو انکوائریاں زیر التوا ہیں، جبکہ ایف آئی اے میں ریاست سے بغاوت کے الزام پر ایک انکوائری بھی جاری ہے۔
 
نیب کی انکوائریاں:
 
نیب کے تین کیسز میں 190 ملین پاؤنڈ کیس اور توشہ خانہ کیسز کی انکوائریاں شامل ہیں۔
 
عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت، سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی حکومت کو مزید رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ 
 
عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ اگر رپورٹ عدالتی حکم کے مطابق جمع نہ کرائی گئی، تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔