لاہور:درجنوں بار سنگل توڑنے والی گاڑی بند، مالک گرفتار
September, 5 2024
لاہور:(سنو نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں 74 مرتبہ جان بوجھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایک گاڑی کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
تفصیلات:
کار ڈرائیور نے 58 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 16 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر گاڑی کے مالک کو 35,900 روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور گاڑی کو بند کر دیا گیا ہے۔
آپریشن کی تفصیلات:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی شہر کی اہم شاہراہوں پر جاری ہے، جس میں مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ اور وحدت روڈ شامل ہیں۔
سیف سٹی اور پولیس خدمت مراکز، اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوئنس مینجمنٹ سسٹم کو بھی آپس میں منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ ای چالان کی بہتر نگرانی کی جا سکے۔
نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن:
ای چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے شہریوں پر زور دیا کہ شہر میں منظم ٹریفک کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام لازمی ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025