پی پی رہنما و کارکن محمد رحمان بابا انتقال کر گئے
September, 5 2024
شانگلہ: (سنو نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و کارکن محمد رحمان بابا شانگلہ میں انتقال کر گئے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ضلع شانگلہ کے کارکن و رہنما محمد رحمان بابا کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد رحمان بابا مرحوم کے بھائیوں جمروز، حاجی فیروز سمیت سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حاجی رحمان بابا مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔