حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے: وزیراعظم آزاد کشمیر
September, 5 2024
مظفر آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے، وہ معجزاتی کام ہوئے جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 ماہ میں کشمیر میں 3 روپے فی یونٹ بجلی ملنا شروع ہوئی، جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت کی قرارداد منظور کی تھی، آج قانون ساز اسمبلی نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے ، ہم نے لوگوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت پاکستان ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے، کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
ضرور پڑھیں
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025
بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025
تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025
کراچی: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان
October, 19 2025