انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

September, 4 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چار متفرق درخواستیں مسترد کر دیں۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ اور رولز کے تحت الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی چھان بین کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے تک کیس التوا کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض دور کئے بغیر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن نے چاروں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025