میانوالی: سابق پی ٹی آئی وزیر عبدالرحمن گرفتار
Pakistan Tehreek-e-Insaf leader and former provincial minister Abdul Rehman Khan alias Babli Khan
میانوالی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن خان المعروف ببلی خان کو ا ینٹی کرپشن حکام میانوالی نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن خان اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت کرانے کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی پہنچے تو سرکل افسر ا ینٹی کرپشن ناصر خان نے ان کو حراست میں لے لیا، سابق صوبائی وزیر کو ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال جیسے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ عبدالرحمن خان کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرحمن ببلی خان کو تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی سرکل میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔