موٹروے پولیس کی شاندار خدمت:انتہائی قیمتی گمشدہ موبائل مالک کے حوالے
Image
راولپنڈی:(رپورٹ، صداقت علی) موٹروے پولیس نے 4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔
 
 حویلیاں انٹرچینج کے قریب ایک خاتون نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ کچھ دیر پہلے وہ رکے تھے جہاں ان کا موبائل فون کھو گیا تھا۔
 
موٹروے پولیس کی متعلقہ موبائل نے فوری طور پر اپنے ایریے میں موبائل فون تلاش کرنا شروع کر دیا۔ بالاخر موٹروے پولیس نے موبائل فون تلاش کر لیا اور مالک کے حوالے کر دیا۔
 
موبائل ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ موٹروے پولیس کی یہ شاندار خدمت عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی۔