ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
Image
اسلام آباد:(ویب ڈیسک )بارش کی امید نہ ہونے کے برابر،موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان،کئی مقامات پر ہلکی بارش،بونداباندی کی پیشین گوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 
 اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔دوسری طرف خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، کراچی سمیت زیریں سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
 
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان پاکستان کے مختلف شہروں میں ریکارڈ ہوئی۔
 
پنجاب میں سب سے زیادہ بارش،جوہرآباد 55،چکوال 25،نور پور تھل19، مری05،اسلام آباد ائرپورٹ03 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
 
 خیبرپختونخواکی بات کریں تو مالم جبہ 40،بالاکوٹ 38،دیر 02، کشمیر: کوٹلی 32،مظفر آباد(سٹی 02،ایئر پورٹ 01)،راولاکوٹ 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
 
صوبہ سندھ میں سکرنڈ 12، میرپورخاص 05، کراچی (مسرور بیس04، ڈی ایچ اے فیز ٹو 03، اورنگی ٹاؤن 02، کیماڑی،کورنگی، اولڈ ایریا، فیصل بیس 01)، ٹنڈو جام 03،حیدر آباد (سٹی، ایئر پورٹ 01)ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی ۔
 
اس کےعلاوہ بلوچستان کے شہر سبی میں 05 اور لسبیلہ میں03 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
 
آج سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، نوکنڈی46، سبی، تربت44 اور جیکب آبادمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں