نیا توشہ خانہ کیس: جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
Founder Of Pakistan Tehreek e Insaf Imran Khan and Her Wife Bushra Bibi
لاہور: (ویب ڈیسک) کولی ویل اوپن اسکواش 2024 میں ایک سنسنی خیز اور انتہائی متوقع میچ میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی احسن ایاز نے بھارتی حریف کے خلاف شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے باوقار چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 احتساب عدالت دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

تفصیل کے مطابق نئے توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔  دوران سماعت فریقین کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں؟

نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کے جوڈیشل ریکارڈ کی طلبی کیلئے درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ریفرنس پرسماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی،عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔