محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 ستمبر کو ملک کے بالائی جبکہ 3 اور4 ستمبر کو جنوبی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، کوہستان، سوات، بٹگرام مانسہرہ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنچاب میں راولپنڈی، مری ، گلیات، اٹک، چکوال، کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، باغ، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی دوران گلگت بلتستان، دیامیر، استور، ہنزہ، اور شگر جبکہ بلوجستان ، کوئٹہ ، ژوب، زیارت، قلعہ عبد اللہ، نصیر آباد، لسبیلہ، میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 ستمبر کو سندھ میں سکھر، خیرپور، کراچی، جیکب آباد، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپاکر، مٹھی، میر پور خاص، عمر کوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث مری ، گلیات، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، سوات ، شانگلہ، صوابی ، اسلام اباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔