رانا ثناء اللہ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایکسٹینشن سے متعلق انکشاف
Prime Minister's Political Advisor Rana Sanaullah
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے توسیع نہ لینے کی بات وزیر قانون، اٹارنی جنرل سے کی اور کہا ہاں اگر سب کی عمر کی حد بڑھا رہے ہیں تو پھر ٹھیک ہے۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے وہ کوئی ایکسٹینشن قبول نہیں کریں گے، ہمارے پاس چیف جسٹس کی توسیع اور آئینی ترمیم کے نمبرز پورے نہیں، نمبرز پورے ہوتے تو کرنی چاہیے کیونکہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم پیش ہی نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم دونوں ایوانوں میں علیحدہ، دو تہائی اکثریت سے ممکن ہے۔

انہوں نے مذاکرات سے متعلق سوال پر کہا کہ مولانافضل الرحمان ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہے، ہمارا ان سب سے احترام کا رشتہ ہے اور ان سے سلام تو ہونا چاہیے۔