مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی، کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ کمی کا اطلاق ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

یاد رہے محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔ حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔

 قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77  پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 160 روپے 53 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی۔